سی ڈی اے نے پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے روز اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں 20 رہائشی پلاٹ نیلام کر دیئے

منگل 22 اکتوبر 2019 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کے زیر اہتمام جناح کنونشن سنٹر میں منعقدہ 3 روزہ رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے روز اسلام آباد کے مختلف ڈویلپڈ سیکٹروں میں 20 رہائشی پلاٹ نیلام کر دیئے گئے جن کی مالیت تقریباً 696.082 ملین روپے ہے۔ سی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق تین روزہ نیلام کے پہلے روز رہائشی جبکہ (آج) 23 اور (کل) 24 اکتوبر کو کمرشل پلاٹ نیلام کیے جائیں گے۔

نیلامی کے پہلے روز لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنی پسند کے پلاٹ بولی لگا کر حاصل کئے۔ پلاٹوں کی نیلا می کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے سی ڈی اے کے ممبراسٹیٹ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی نیلامی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

نیلامی میں حصہ لینے والے شرکاء نے آکشن کمیٹی کی طرف سے نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

تین روزہ نیلامی کے پہلے روز نیلام کیے جانے والے سیکٹر G-10/2 کی سٹریٹ نمبر 19کے پلاٹ نمبر237 ،سائز233.33مربع گز کی بولی 120,000/-فی مربع گز، پلاٹ نمبر238،سائز233.33مربع گز کی بولی112,000/- روپے فی مربع گز، پلاٹ نمبر239،سائز233.33مربع گز کی بولی111,000/- روپے فی مربع گز، پلاٹ نمبر240، سائز 233.33مربع گز کی بولی111,000/- روپے فی مربع گز، پلاٹ نمبر241،سائز233.33مربع گز کی بولی110,000/- روپے فی مربع گز اور پلاٹ نمبر242سائز233.33مربع گز کی بولی111,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔

اسی طرح سیکٹر F-10/2 کی سٹریٹ نمبر 3-Aکے پلاٹ نمبر1 سائز600مربع گز کی بولی 163,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر2،سائز600مربع گز کی بولی153,000/- روپے فی مربع گزجبکہ سیکٹر F-11/2 کی سٹریٹ نمبر 20 کے پلاٹ نمبر155-C،سائز400مربع گز کی بولی121,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔ سیکٹر D-12/3 کی سٹریٹ نمبر17 کے پلاٹ نمبر318 سائز500مربع گز کی بولی90,000/- روپے فی مربع گز، پلاٹ نمبر319سائز500مربع گز کی بولی86,000/- روپے فی مربع گزجبکہ سیکٹرD-12/1 کے سٹریٹ نمبر103 کے پلاٹ نمبر688سائز272.22مربع گز کی بولی94,000/- روپے فی مربع گز، پلاٹ نمبر 689 سائز272.22مربع گز کی بول93,000/- روپے فی مربع گزجبکہ ڈبل روڈ کے پلاٹ نمبر948 سائز272.22مربع گز کی بولی111,000/- روپے فی مربع گز اور پلاٹ نمبر949،سائز272.22مربع گز کی بولی112,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔

سیکٹر D-12/1 کی سٹریٹ نمبر75 کے پلاٹ نمبر970، سائز272.22مربع گز کی بولی103,000/- روپے فی مربع گز اور پلاٹ نمبر971، سائز272.22مربع گز کی بولی103,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔ اسی طرح سیکٹر D-12/1 کی سٹریٹ نمبر80 کے پلاٹ نمبر1184،سائز139مربع گز کی بولی116,000/- روپے فی مربع گز، جبکہ سٹریٹ نمبر 81 کے پلاٹ نمبر1187، سائز 139مربع گز کی بولی104,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر1188،سائز139مربع گز کی بولی103,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔ پلاٹوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کی جائے گی۔ پلاٹوں کی نیلامی بدھ 23 اکتوبر اور جمعرات24اکتوبر کے روز بھی جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں