غیر ملکی سفارتکاروں کا لائن آف کنٹرول پر جورا سیکٹر کا دورہ ، بھارتی اشتعال انگیزی ، گولہ باری کے ثبوت دیکھے

کوئی دہشت گرد کیمپ نہیں دیکھا،غیر ملکی سفراء ، میڈیا نے زمینی حقائق دیکھ کر بھارتی دعوی مسترد کر دیا

منگل 22 اکتوبر 2019 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) غیر ملکی سفارتکاروں نے لائن آف کنٹرول پر جورا سیکٹر کا دورہ کیا اور بھارتی اشتعال انگیزی ، گولہ باری کے ثبوت دیکھے،غیر ملکی سفراء ، میڈیا نے زمینی حقائق دیکھ کر بھارتی دعوی مسترد کر دیا۔ چینی سفیر ژائو جنگ نے کہاکہ میں نے کوئی دہشت گرد کیمپ نہیں دیکھا، لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بھارتی فائرنگ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پرامن طور پر حل کیا جانا چاہیے۔ ملائیشین ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہاکہ علاقے میں کسی دہشتگرد کیمپ کا کوئی وجود نہیں، جورا میں عام شہری شدید متاثر ہوئے۔بوسنین سفیر ثاقب فورک نے کہاکہ بوسنیا سے آیا ہوں، صورتحال محسوس کرسکتا ہوں، 1992ء سے 1995ء تک ہم نے جنگ کا سامنا کیا، جنگ کے مقابلہ کرنے میں پاکستانی بھائیوں نے بہت مدد کی۔جنوبی افریقن ہائی کمشنر نے کہاکہ بھارتی فورسز کھلم کھلا انسانی اقدار اور اصولوں کے خلاف کام کر رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں