ْوفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی سے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی ملاقات

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے ایم سی آئی کے امور پر تفصیلی گفتگوکی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں میونسپل سروسز کے حوالے سے عوام کو پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں ایم سی آئی کے اعلی افسران بھی موجود تھے ایم سی آئی کے معاملات اور دیگر امور پر پارلیمانی سیکرٹری داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔شیخ انصر عزیز نے پارلیمانی سیکرٹری داخلہ کو بتایا کہ لوکل باڈیز ایکٹ 2015 کے تحت پہلی دفعہ اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت 77 افراد پر مشتمل ایک کونسل اور لوکل گورنمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیا بعد ازاں سی ڈی اے اور ایم سی ای کے درمیان تقسیم کار کی گئی جس کے تحت 21 ڈائریکٹوریٹ کو ایم سی آئی میں مکمل منتقل کیا گیا جبکہ باقی 15 جزوی طور پر منتقل کئے گئے ہیں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں لوکل گورنمنٹ کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے وہ خود بھی چو نکہ لوکل گورنمنٹ کا حصہ رہ چکے ہیں اس لئے لوکل گورنمنٹ کی اہمیت ان پر واضح ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری نے میئر اسلام آباد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں