کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی حمایت کے لئے تمام جماعتیں اور عوام ایک ہیں، چیئرپرسن جموں و کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ

بدھ 23 اکتوبر 2019 17:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) جموں و کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ کی چیئر پرسن عظمیٰ گل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کشمیر ملین مارچ اورجموں و کشمیر کا5 کلومیٹر طویل پرچم لہرانے کے مظاہرہ میں شرکت پر شہریوں کی شکر گزار ہوں،کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی حمایت کے لئے تمام جماعتیں اور عوام ایک ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا 5 کلومیٹرطویل پرچم لہرانے کو پوری دنیا کے میڈیا نے رپورٹ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بھی نمایاں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ والد جنرل حمیدگل مرحوم کے کشمیر مشن کو آگے لے کر چل رہی ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں