چکوال میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورپنجاب آرٹس کونسل کے اشتراک سے آرٹ کے مقابلے اختتام پذیرہوگئے

بدھ 23 اکتوبر 2019 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) آرٹس کونسل کے زیراہتمام سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورپنجاب آرٹس کونسل کے اشتراک سے چکوال میں منعقدہ ہونے والے ضلعی سطح کے آرٹ کے مقابلے اختتام پذیرہوگئے۔ضلعی سطح کے مقابلے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ ہوئے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) اکرام ملک مہمان خصوصی تھے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمداورچیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری نصراللہ اوردیگرافسران شریک تھے۔

ضلع بھرکی 5 تحصیلیں جن میں چکوال، لاوا،چواہ سیدن شاہ، کلرکہاراورتلا گنگ سے پرائمری، ایلیمنٹری اورسیکینڈری لیول کے سکول سطح کے مقابلوں میں 175000 طلبا ء و طالبات نے حصہ لیا۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) اکرام ملک کا کہنا تھا آرٹ کے مقابلوں سے طلبہ میں چھپی صلاحتیں عیاں ہوتی ہیں اورکسی بھی قسم کی آگاہی ان کے لیے سودمندثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے خوداعتمادی پیداہوتی ہے جوساری زندگی کام آتی ہے۔چیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری نصراللہ نے کہا کہ اس مقابلے میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا جوخوش آئندہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا اس مقابلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تمام بچوں نے حصہ لیا۔ضلعی سطح کے مقابلے راولپنڈی میں 26 اکتوبر،اٹک میں 28 اکتوبرجبکہ جہلم میں 29 اکتوبرکومنعقدہوں گے۔اس طرح ڈویثرنل سطح پرمقابلہ 2 نومبرکوراولپنڈی آرٹس کونسل میں صبح 11 بجے منعقدہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں