عمر عابدین گرانہ گروپ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر مقرر

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ گروپ، گرانا گروپ آف کمپنیز نے عمر عابدین کو چیف مارکیٹنگ آفیسر مقرر کیا ہے۔ عمر عابدین اس سے قبل بھی متعدد برینڈز کے ساتھ مارکیٹنگ کے مختلف پہلوئوں پر کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ماضی میں انہوں نے مشرق وسطی کی پہلی بیٹری ریپلیسمنٹ سروس کے علاوہ بھی مزید 3 سٹارٹ اپس متعارف کروائے ۔

عمر عابدین، اس سے قبل سٹار کام میڈیا ویسٹ کے سی ای او جبکہ حال ہی میں وہ کریم کے ڈائیریکٹر مارکیٹنگ بھی رہ چکے ہیں۔ گرانا گروپ آف کمپنیز کے سی ای او اور چئیرمین شفیق اکبر نے عمر عابدین کو خوش آمدید کیا اور امیدظاہر کی کے عمر عابدین کا گرانا فیملی میں اضافہ کمپنی کے لیے بہترین قدم ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے عمر عابدین نے متعدد نامور اور بڑے برینڈز کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور امید ہے وہ گرانا کے لیے بھی اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمر عابدین گرانا گروپ آف کمپنیز کی توسیع اور ویژن 2020 REکو آگے بڑھائیں گے۔ 2020 RE گرانا کی جانب سے شروع کیا گیا جس کا مقصد تقریبا 100 ڈویلپمنٹ منصوبوں کو پاکستان میں لانا ہے جن میں رئیل اسٹیٹ، سیاحت، آرٹ اور ثقافت ، توانائی، ٹیکنالوجی اور دیگر شامل ہیں۔ 2020 RE کے شراکت داروں میں حکومت، میڈیا، اکیڈیمیا اور بین الاقوامی صنعتی اور معاشی پارٹنر شامل ہیں۔

گرانا گروپ آف کمپنیزکے ڈائیریکٹر فرحان جاوید نے کہا کہ عمر عابدین کی ہنر مندانہ صلاحیتوں اور تجربے کے ذریعے گرانا مزید ترقی کرے گا اور ان سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں انقلاب لانے میں مدد ملے گی۔ عمر عابدین نے گرانا گروپ آف کمپنیز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرانا کے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں انقلاب لانے کے عزم کی قدر کرتے ہیں اورپر امید ہیں کے ان کی صلاحیتوں سے اس عزم کی تکمیل ممکن ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں