تحریک انصاف کا پنجاب کے بعد بلوچستان کے لئے بھی تنظیمی عہدیداران کا اعلان

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے بعد بلوچستان کے لئے بھی تنظیمی عہدیداران کا اعلان کیا ۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے گئے ،نوٹیفیکشنز چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے جاری کئے گئے۔سیف اللہ نیازی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے صوبہ بلوچستان کو تنظیمی طور پر 4 ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

چیف آرگنائزر نے کہاکہ بلوچستان کے لئے شمال مغربی، جنوب مغربی، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی ریجنز کی گورننگ باڈیز کا اعلان کر رہے ہیں، شمال مغربی بلوچستان کے لئے ڈاکٹر منیر بلوچ کو صدر جبکہ عبدالباری بڑیچ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے، جنوب مغربی ریجنز میں وارث دشتی صدر جبکہ امان اللہ نوتازئی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شمال مشرقی بلوچستان کی صدارت نواب خان دمڑ کے سپرد کی گئی ہے جبکہ عطاء اللہ کلپر جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ جنوب مشرقی ریجن میں میر تاج محمد رند صدر جبکہ شوکت بنگلزئی کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ سیف اللہ نیازی نے کہاکہ آزاد بنگلزئی، چراغ رحیم اور آصف ترین بالترتیب جنوب مشرقی، جنوب مغربی اور شمال مغربی ریجنز کے سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔سیف اللہ نے کہاکہ بلوچستان کے چاروں ریجنز میں مقرر کردہ ذمہ داران کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں