سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ نے مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات اور متعدد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) انسداد تجاوزات مہم کے تحت سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ نے بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لا کر سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ غیر قانونی تعمیرات اور متعدد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ سی ڈی اے ترجمان کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے سلسلے میں سیکٹر آئی نائن میں کیے گئے ایک آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر141 کے اندر غیر قانونی طور پر قائم کردہ کباڑ خانہ، 02 کمرے اور ایک عدد چار دیواری مسمار کر دی جبکہ پلاٹ نمبر139 پر غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ چار دیواری اور گیٹ کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

ایک اور کارروائی کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے ایف الیون بھیکا سیداں میں کارروائی کے دوران ایک عدد چار دیواری اور متعدد کمروں پر مشتمل بھینسوں کے باڑوں کا بھی خاتمہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ایف ایٹ مرکز میں کئے گئے ایک آپریشن کے دوران COTHM پلازہ کے سامنے لگائے گئے غیر قانونی پول اور باڑوں کا خاتمہ کر کے پارکنگ کو عوام الناس کے لیے کھول دیا گیا۔ اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران سیکٹر ایچ نائن میں نرسریوں کے باہر رکھی گئیں تجاوزات،مٹی اور دیگر میٹریل کو بھی ختم کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں