جاپان معیار زندگی کی بہتری کیلئے پاکستانی عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا

جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کا ننکانہ صاحب کے یونین کونسل ریحان والا میں پرائمری سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے کہا ہے کہ جاپان معیار زندگی کی بہتری کیلئے پاکستانی عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ سفارخانہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے بدھ کو ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب کے یونین کونسل ریحان والا میں پرائمری سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پرائمری سکول کی تعمیر کیلئے جاپانی حکومت نے 90,535 ڈالر کی مالی امداد فراہم کی تھی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب نوتعمیر شدہ پرائمری سکول منڈی فیض آباد ریحان والا میں منعقد ہوئی۔ جاپانی سفیر، آر سی ڈی ایس کے ارکان، مقامی نمائندوں اور سکول کے طلباء نے تقریب میں شرکت کی۔ سکول میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس سے قبل علاقہ میں کوئی بھی پرائیوٹ سکول نہیں تھا اور زیادہ تر غریب بچے نجی سکولوں کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر تھے۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے سکول کی تعمیر مکمل کرنے پر آر ایس ڈی ایس کو مبارکباد دی اور کہا کہ جاپان کی حکومت معیار زندگی کی بہتری کیلئے پاکستانی عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں