سپریم کورٹ نے بار ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں فریقین کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ہدایت

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ بار ہائوسنگ سوسائٹی کیلئے اراضی حصول کیس میں فریقین کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ دو ہفتوں کے بعد عدالت دوبارہ یہ کیس سنے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کوجسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پروکلاء کی طرف سے عدالت کوبتایا گیا کہ ہم نے زمین مالکان سے بات کرلی ہے لیکن کچھ لوگ اپنی جائیداد فروخت کرنے کے لیے راضی نہیں ہیں، جس پرعدالت نے کہاکہ اگر سوسائٹی کیلئے پوری زمین پر نہیں ملتی تو اس معاملے کا حل نہیں نکل سکتا ، سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار کے صدر امان اللہ کنرانی نے عدالت کوبتایا کہ زمینوں کے اکثر مالکان راضی ہیں لیکن کچھ پراپرٹی ڈیلر زمینوں کی فروخت کے خلاف ہیں جبکہ ہائوسنگ فائونڈیشن کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ فاونڈیشن نے اپنی بورڈ میٹنگ میں زمینوں کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے اس کے ساتھ لینڈ شیئرنگ کا فارمولا بھی دیا جا سکتا ہے جیسا کہ دیگر علاقوں میں دیا گیا تھا ، جس پرعدالت نے ان سے کہاکہ آپس میں مل بیٹھ کر معاملات کا حل نکال لیں، عدالت دو ہفتے بعد دوبارہ اس کیس کو سنے گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں