نیپرا نے بجلی ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑیگا

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپی66 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ صارفین سے نومبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔اس قبل بھی نیپرا جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی کر چکا ہے۔نیپرا کو ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کیلئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست بھی نیپرا کو موصول ہو چکی ہے جس کی نیپرا 30 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں