پیپلز پارٹی کا مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر بھرپور خراج عقیدت

بیگم نصرت بھٹو نے ملک، قوم اور جمہوریت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، عامر فدا پراچہ

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے ملک، قوم اور جمہوریت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ۔

(جاری ہے)

مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل سیکریٹریٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پالیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے مادرجمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے ملک ، قوم اور جمہوریت کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

ان رہنمائوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمروں کی مزاحمت بھی کی اور المناک صدمات بھی برداشت کئے۔ تقریب میں پارٹی کے سینئر رہنما ابرار رضوی، رشید میر، یٰسین آزادسبطل حسین بخاری، شکیل عباسی، حافظ نعیم، نرگس فیض ملک، شہزدی کوثر گیلانی، سمیرا گِل، صائمہ خان، عذرا یونس، ندا نذیر، چوہدری بنارس، چوہدر ی ظہیر،سید قمر شاہ، اصغر گجر، سہیل رومی، خالد ڈارسمیت دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں