رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران قالینز اور میٹس کی برآمدات میں 39.28 فیصد اضافہ ہوا ہے،ادارہ برائے شماریات

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران قالینز اور میٹس کی برآمدات میں 39.28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران ایک ہزار 889 ملین روپے مالیت کی قالینز اور میٹس برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران قالینز اور میٹس کی برآمدات 2 ہزار 631 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران قالینز اور میٹس کی برآمدات میں 742 ملین روپے یعنی 39.28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں