ممبر سی ڈی اے سٹیٹ خوشحال خان عہدے سے فارغ ،خدمات خیبرپختونخواہ کے حوالے کردی گئیں

منگل 12 نومبر 2019 00:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) ممبر سی ڈی اے سٹیٹ خوشحال خان کو عہدے سے فارغ کر کے خدمات خیبرپختونخواہ کے حوالے کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ممبر سی ڈی اے ممبر سٹیٹ خوشحال خان کو عہدے سے فارغ کر کے ان کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظور کی گئی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو پہنچا دی گئی ہے جبکہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں