ایچ ای سی نے مبینہ گھوسٹ پروفیسرز اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی

منگل 12 نومبر 2019 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) نے فارن فیکلٹی ہائرنگ پروگرام(ایف ایف ایچ پی)سے متعلق جی سی یونیورسٹی لاہور کے عبدالسلام اسکول آف میتھمیٹیکل سائنسز میںمبینہ بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی دیگر جامعات میں بھی پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

تین رُکنی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی اور ایک ماہ کے اندر مجاز حکام کو اپنی سفارشات جمع کرائے گی۔ تاہم کمیٹی نیشنل اکائونٹبیلٹی بیورو (نیب) کی طرف سے جی سی یو لاہور میں کی جانے والی تحقیقات کی تفاصیل میںنہیں جائے گی، بلکہ کمیٹی پریس کے مختلف حلقوں میں شائع ہونے والی رپورٹس اورسوشل میڈیا پر اُن سے متعلق ہونے والے سے تبصروں سے اُبھرنے والے تمام خدشات کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ2003؁ میںایچ ای سی کی طرف سے فارن فیکلٹی ہائرنگ پروگرام کا آغاز کیا گیا تاکہ نئے پروگراموں کی تشکیل میں کوالیفائیڈ ماہرین تعلیم اور محققین کی تکنیکی معاونت حاصل کی جاسکے اور تدریس و تحقیق کی تربیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی سُپروائزرز کے استعداد کار کو بڑھایا جاسکے۔فارن فیکلٹی ہائرنگ پروگرام صرف جی سی یونیورسٹی تک محدود نہیں تھابلکہ پاکستان بھر میںتقریباًً 40جامعات نے اس پروگرام کے تحت 300سے زائد اعلٰی تعلیم یافتہ پروفیسروں سے استفادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں