قومی خزانے میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

جولائی کے بعد سے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہی: وفاقی وزیر حماد اظہر

بدھ 13 نومبر 2019 00:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) قومی خزانے میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا اضافہ، وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد سے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس بیرونی ادائیگیوں کے بحران کا شکار ہو جانے والا پاکستان بالآخر اب مستحکم زرمبادلہ ذخائر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

۱جہاں مسلسل ایک برس تک ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوتی رہے، اب یہ ذخائر بڑھنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران اسٹیٹ بنک کے ذخائر میں 443 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ جلد آئی ایم ایف سے بھی قرض کی قسط کی صورت میں 5 کروڑ ڈالرز سے زائد موصول ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے بڑھتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے وفاقی وزیر اور حکومت کی معاشی ٹیم کے اہم ترین رکن حماد اظہر نے بتایا ہے کہ رواں برس جولائی کے ماہ کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مسلسل اضافے کا رجحان دیکھ رہے ہیں۔

حماد اظہر نے بتایا ہے کہ رواں برس جولائی کے ماہ کے بعد سے اب تک ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کل 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافے کا نتیجہ ہی ہے کہ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں روپیہ بھی تگڑا ہوا ہے۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران ملکی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں