جگہ جگہ رکاوٹوں سے جڑواں شہروں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،کاشف چوہدری

بدھ 13 نومبر 2019 00:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) اسلام آباد میں جے یو آئی کے مارچ کی وجہ سے جڑواں شہروں کے شہری گزشتہ بارہ روز سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور اب بڑی سڑکیں بند کئے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد تاجر اور عام شہری مزید پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آل پاکستان تاجر اتحاد کے مرکزی صدر کاشف چوہدری نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہزاروں افراد کی ایک اہم شاہراہ پر موجودگی اور شاہراہ کشمیر کی بندش سے تاجر برادری پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے، اشیاء کی نقل وحمل میں رکاوٹیں ہیں جگہ جگہ رکاوٹیں شہر کی سڑکوں پر موجود ہیں جس سے شہری اموات کا بھی شکار ہوئے، میٹر بس سروس بند ہونے سے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین زیادہ کرایہ ادا کرکے اپنی ڈیوٹی ادا کرنے کے لیے جا رہے ہیں جس سے ان کا ماہانہ بجٹ ڈسٹرب ہو گیا ہے اور وہ مسائل سے دوچار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں