شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں عالمی یوم ذیابطیس کے حوالے سیمینار کا انعقاد

بدھ 13 نومبر 2019 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں عالمی یوم ذیابطیس کے حوالے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین ذیابیطس نے اس موزی مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیابیطس کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے اس دائمی بیماری بن چکی ہے، غیر فعال طرز زندگی ، غیر صحتمند کھانے کی عادات ، ورزش میں کمی اور جسمانی سرگرمیاں ذیابیطس کے پھیلاؤکا سبب بن رہے ہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی چیئرپرسن خوش بخت شجاعت نے کہا کہ ایسے آگاہی سیمینار کا انعقاد کا مقصد ذیابیطس کے مریضوں کی دیکھ بھال، مرض سے بچائو سمیت خاندان کو محفوظ رکھنے کے لئے آگاہی دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مرض کے پھیلائو کے اسباب میں غیر فعال طرز زندگی ، غیر صحتمند کھانوں کی عادات ، ورزش میں کمی اور جسمانی سرگرمی ہیں جن کے بدلائو سے ذیابیطس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس موقع پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں کنسلٹنٹ اینڈو کرینولوجسٹ ڈاکٹر اسامہ اشتیاق نے کہا کہ اس وقت ملک میں ذیابیطس کے پھیلائو کی مجموعی شرح 26 فیصد ہے جبکہ عالمی سطح پر 522 ملین سے زیادہ افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ نے کہا کہ ذیابطیس سے متاثرہ خاندان دو طریقوں سے اس مرض پر قابو پاسکتے ہیں جن میں ایک تو اپنی معاملات زندگی میں تبدیل کر کے واک اور ورزش کو معمول بناتے ہوئے خوراک کے اسعتمال پر توجہ دے کر اور دوسرا انسولین کے انجیکشن لگانے سے روزمرہ کی زندگی کو معمول پر لایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے کنسلٹنٹ اینڈو کرینولوجسٹ ڈاکٹر عمر یوسف راجہ خان نے کہا کہ ذیابیطس ایک دائمی بیماری ہے جو اس وقت پایا جاتا ہے جب لبلبے مزید انسولین بنانے کے قابل نہیں ہوتا ہے یا جب جسم ان انسولین کا بہتر استعمال نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسولین تیار کرنے یا اس کا مؤثر طریقے سے استعمال نہ کرنے سے خون میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جسے ہائپرگلیکیمیا کہا جاتا ہے۔

طویل المدت گلوکوز کی سطح جسم میں زیادہ رہنے سے جو نقصان پہنچتا ہے ان میں دل کی بیماری ، فالج ، اندھے پن ، گردے کی خرابی ، اور اعضاء کا مناسب کام نہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کی پیچیدگیوں کو روکنے اور صحت مند نتائج کو حاصل کرنے کے لئے ابتدائی تشخیص اہم عنصر ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر منظور الحق اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ذیشان بن اشتیاق نے سیمینار کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دائمی بیماری سے بچائو اور پھیلائو کو روکنے کے لئے صحت مند طرز زندگی کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں