پی ٹی اے سے موبائل فون سروس کی بہتر ی کے لیے اقدامات اٴْٹھانے کی ضروت ہے ، قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن

دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ،اجلاس میں میں ہدایت

بدھ 13 نومبر 2019 18:50

پی ٹی اے سے موبائل فون سروس کی بہتر ی کے لیے اقدامات اٴْٹھانے کی ضروت ہے ، قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن نے پی ٹی اے سے موبائل فون سروس کی بہتر ی کے لیے اقدامات اٴْٹھانے کی ضروت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کا اجلاس سید امین الحق کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہواکمیٹی میں ویڈ لاک پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ حکام نے کہاکہ ویڈ لاک پالیسی کے قانوں کے مطابق موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری عملدآمد کیا جاتاہے۔کمیٹی اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل میں پی ٹی اے ٹیلی کام کے شعبے میں جدت لانے کے لیے ضروری اقدامات کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے پی ٹی اے سے موبائل فون سروس کی بہتر ی کے لیے اقدامات اٴْٹھانے کی ضروت پر زور دیا۔

قائمہ کمیٹی نے کہاکہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پی ٹی اے حکام نے بتایاکہ موبائل کوریج 100 فیصد نہیں ہے پی ٹی اے کوالٹی آف سروس کو بہتر کرنے میں مصروف ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ لائسنس کی تجدید میں کوریج اور سروس کوالٹی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، کمیٹی نے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر عدم دستیابی موبائل کوریج اور سروس پر بھی سوالات اٹھے۔

پی ٹی اے موٹروے اور ہائی ویز پرسروس اور کوریج کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی اے نے غیر معیاری اور سمگلڈل موبائل فونز پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ پی ٹی اے نے ٹیلی کام سے مالی سال 2018-19میں وصول 317.74 ارب روپے ملکی خزانے میں جمع کروائے ہیں، انچارج کابینہ ڈویژن نے کہاکہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے کیا پی ٹی اے اپنے صارفین کو روانہ کی بنیاد پر ایک حدیث مبارکہ بھیج سکتا ہے۔

منسٹر انچارج نے کہاکہ ہماری حکومت کا منشور اور وزیر اعظم پاکستان کا یہ وڑن بھی ہے کے ہم نے پاکستان کو مدینہ کی طرز کی ریاست بنانا ہے قائمہ کمیٹی نے کہاکہ کیا پی ٹی اے سوشل میڈیا پر ڈیٹا چوری ہونے اور غیر اخلاقی مواد کے روک تھام کے لیے کو ئی اقدامات کر رہا ہے ، سوشل میڈیا پر ہیٹ اسپیچ اور مذہبی منافرت کو کسی طرح سے روکا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے حکام نے بتایاکہ پی ٹی اے شوشل میڈیا پر ہونے والی مذہبی منافرت اور ہیٹ اسپیچ کو روکنے کے لیے قدامات کر رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں بھی مینوفیکچرنگ ہونی چاہیے، پاکستانی نوجوانوں کو ٹیلی کام کے شعبے میں روزگار کے مواقع ملنے چاہیے۔ قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن نے کہاکہ ہمارے ملک کے نوجوان تمام شعبوں میں بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں