آزادی مارچ کے تحت زور اور جبر سے سڑکیں بند کرنے کے حق میں نہیں، اگر عوام خود بند کریں تو ٹھیک ہے، حکومت سابق وزیراعظم کو علاج کی غرض سے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے، سینیٹر عثمان خان کاکڑ

بدھ 13 نومبر 2019 20:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے تحت زور اور جبر سے سڑکیں بند کرنے کے حق میں نہیں، اگر عوام خود بند کریں تو ٹھیک ہے، حکومت سابق وزیراعظم کو علاج کی غرض سے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئین کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے اور علاج کی غرض سے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے، اجازت نہ دینے سے نفرت مزید بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزادی مارچ کے تحت زور اور جبر سے سڑکیں بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ اگر عوام خود سڑکیں بند کریں تو ٹھیک ہے لیکن اگر کوئی جبر سے ایسا قدم اٹھائے تو ہم ان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں