بدقسمتی سے پاکستان میں دھرنا سیاست ہمیشہ جمہوریت کے لئے خطرہ بنتی آئی ہے، محمد اجمل قادری

اسکی بنیادی وجہ پارلیمان کا غیر فعال ہونا ہے،پلان بی ہو یا سی کسی بھی غیر آئینی اقدام سے گریز کریں گے پ* 15 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کا لاہور میں انعقاد کیا جائے گا ، تمام تر سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی،مرکزی قائد جمعیت علماء اسلامی (این) کی پریس کانفرنس

بدھ 13 نومبر 2019 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلامی (این) کے مرکزی قائد محمد اجمل قادری نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بعد سے سکندرمرزا کے خلاف کراچی میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جو کہ تاحال جاری ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو نے جب 1973 کاآئین متعارف کروایا تھا تو وزیر اعظم نے دوسرے دن ہی انسانی حقوق کو معطل کر نے کا فیصلہ کر لیا تھا، آئین کے زریعے ملک کے تمام مسائل کو با آسانی حل کیا جا سکتا ہے، اگر آئین پر عمل درآمد کیا جاتا تو نہ ہی ایگزیکٹو کے سامنے کسی کو جھکنا پڑتا، نہ مولانا فضل الرحمن کو کارکنان سمیت دھرنا دینا پڑتا اور نہ ہی نواز شریف کو علاج معالجے کیلئے بیرون ملک جانے میں رکاوٹوں کا سامنا کرناپڑتا، انہوں نے کہا بدقسمتی سے پاکستان میں دھرنا سیاست ہمیشہ جمہوریت کے لئے خطرہ بنتی آئی ہے، جس کی بنیادی وجہ پارلیمان کا غیر فعال ہونا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملتا ن سے لاہور اور لاہور سے گجرانوالہ تک مولانا فضل الرحمن کے مارچ کا استقبال کیا، پلان بی ہو یا سی کسی بھی غیر آئینی اقدام سے گریز کریں گے۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی جمعیت علمائے اسلام نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کا لاہور میں انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام تر سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں