اسلام آباد،تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کی کا رروائی ، لا پتہ ہو نیوالے گیا رہ سالہ بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا

بدھ 13 نومبر 2019 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کی کا رروائی ، لا پتہ ہو نے والے گیا رہ سالہ بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق مو ر خہ02-10-2019 محمد یوسف نامی شخص نے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں دراخوست دی تھی کہ اس کے 11 سالہ بیٹے محمد وقاص کو نا معلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے ، تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے مدعی کی درخو است پر فوری کا رروائی کر تے ہو ئے مقدمہ 575مورخہ12-11-2019زیر دفعہ364-Aت پ درج کر کے تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی ،تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، دیگر ذرائع سے محمد وقاص نامی بچے کو 24 گھنٹے کے اندر تلاش کرکیبعد کا رروائی ضا بطہ والدین کے حوالے کردیا بچے Oکے والدین نے ایس پی انڈسٹریل ایریا زون اور پوری ٹیم کی فوری کارروائی اور تعاون کا شکریہ ادا کیا اورپولیس کی طر ف سے کی گئی کا وشوںکی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں