ترکی نے راو لا کوٹ اوربنجوسہ میں دو سکولوں میں جدید کمپیوٹر لیبارٹریز اور فرنیچر فراہم کردیا

بدھ 13 نومبر 2019 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) ترکی نے راو لا کوٹ اوربنجوسہ میں دو سکولوں میں جدید کمپیوٹر لیبارٹریز اور فرنیچر فراہم کردیا۔پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر احسان مصطفی یردکل نے کشمیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ترک بین الاقوامی تعاون ایجنسی( ٹیکا) کے مابین تعلیمی امدادی منصوبے کا افتتاح کیا ۔ ترکی نے راولاکوٹ اور بنجوسہ میں 2 سکولوں میں جدید کمپیوٹر لیبارٹریز بنائیں، فرنیچر فراہم کیا ہے ، ترکی کے سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکا کے سربراہ گوکھان امت نے ادارے اور امدادی منصوبے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیاہے۔

ترک سفیر احسان مصطفی یردکل نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ضروریات، امور میں تعاون کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں، یہ ترکی کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بھائیوں کی مدد کرے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ترکی ہر مشکل میں ایک دوسرے کے مددگار رہے ہیں، ہماری باہمی مشکلات میں مدد کیلئے ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے صفر رہ جاتے ہیں۔اللہ ہمیں اتنی طاقت دے کہ پاکستان، آزاد کشمیر سمیت پوری دنیا میں بھائیوں کی مدد کر سکیں۔

کشمیر کے صدر مسعودخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکی تعلقات 1920ء سے مضبوط ہونا شروع ہوئے، پاکستانیوں کیلئے ترکی دوسرا گھر ہے،ہم ہر مشکل، چیلنج میں متحد رہے، بھرپور دوطرفہ تعاون کیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 2005 کے زلزلے میں ترک بھائیوں نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر پر دلیرانہ اور دوٹوک موقف اختیار کیا ہے، ترک صدر نے معاملہ دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ اٹھایاہے،ترک صدر نے 5 اگست کے بعد بھارتی غاصبانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ترک ذرائع ابلاغ پوری دنیا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی آواز بنا۔ترک صدر پاکستان میں کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑیں تو اپنے حریف کو مات دیں گے،آج آزاد ریاست اور ترکی کے مابین بہترین تعلقات کا عملی آغاز ہو چکاہے،صدر آزاد کشمیر نے ترک سفیر اور اہلیہ کو پرل ویلی، راولاکوٹ کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں