ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے ایرا ء کا مئوقف

ایراء ملازمین ا ور عوام ایسی بے بنیاد اور برخلاف حقائق بیانا ت پرہرگز توجہ نہ دیں

بدھ 13 نومبر 2019 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) کچھ ٹی وی پروگرامات/ ٹاک شوزمیں اپوزیشن راہنمائوں کی جانب سے ایرا کے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے حوالے سے بیانات سامنے آئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایراء کا موقف بڑا واضح اور دوٹوک ہے کہ ایراء کے کسی بھی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہا۔ ایراء ملازمین ا ور عوام ایسی بے بنیاد اور برخلاف حقائق بیانا ت پرہرگز توجہ نہ دیں۔

گزشتہ ہفتہ ایراء بورڈ کے پچیسویں اجلاس میں ایراء کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام ارکان ایراء بورڈ بشمول چئیرمین ایرا ء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایراء کو وفاقی کابینہ کے فیصلہ کے مطابق این ڈی ایم اے میں ضم کر دیا جائے گا اور تمام ملازمین کو این ڈی ایم اے کے نئے اسٹرکچر میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جہاں مختلف نئے ونگز اور ایک نئی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایراء کی طرف سے ایک تفصیلی پریس ریلیز 7 نومبرکو جاری کی گئی تھی جو کہ تمام اخبارات اور ٹی وی چینلز پر چل چکی ہے ۔ لہذا ایک مرتبہ پھر واضح کیا جاتا ہے کہ ایرا کے کسی ملازم کو فارغ کر کے گھر نہیں بھیجا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام بیانات حقائق کے بر خلاف اور گمراہ کن ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں