ا ٹلی کا ایک تجارتی وفد کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سفیر

اٹلی کے سرمایہ کار ٹیکنالوجی منتقل کر کے پاکستان میں جوائنٹ ویچرز قائم کریں۔ محمد احمد وحید

جمعرات 14 نومبر 2019 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) اٹلی کے سفیر اسٹیفانو پونٹیکوروا نے کہاکہ پاکستان اب کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور اٹلی کا ایک تجارتی وفد مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرے گا تا کہ نجی شعبے کے ساتھ ملاقات کر کے یہاں کاروبار اور بزنس پارٹنرشپ کے مواقع تلاش کر سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر براری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری بہت باصلاحیت ہے اور وہ اپنی مصنوعات کی برانڈنگ پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کی مصنوعات کو درآمد کر تی ہیں اور ان کی برانڈنگ کر کے ان کو دس گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرتی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی پرانڈنگ پر زیادہ توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصنوعات کی برانڈنگ کر کے پاکستان اپنی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر سکتا ہے۔ناٹلی کے سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی کمپنیاں عالمی مارکیٹ میں بہتر مقابلہ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی و مشینری کو اپنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی معیشت کے مستقبل کے بارے میں بہت پرامید ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ پاکستان خطے کی ایک مضبوط معیشت کے طور پر ابھرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ مضبوط دفاعی تعاون قائم کئے ہوئے ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ اس کی تجارت بھی بہتر ہو رہی ہیں جو آئندہ مستقبل میں مزید بہتر ہو گی۔ن اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ اٹلی یورپ کی ایک بڑی معیشت ہے لیکن پاکستان کے ساتھ اس کی باہمی تجارت گذشتہ سال 1.2ارب ڈالر تھی جو دونوں ممالک کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل و فیبرکس، چمڑے کی مصنوعات، کھیلوں کا سامان، آلات جراحی اور فٹ وئیرز سمیت پاکستان کی متعدد مصنوعات اٹلی کی مارکیٹ میں مقبولیت حاصل کر سکتی ہیں۔ اسی طرح اٹلی ٹیکسٹائل مشینری اور ایکوپمنٹ، تیل و گیس، ادویات، معدنیات و ماربل کی ٹیکنالوجی، فرنیچر اور سرامکس سمیت اپنی متعدد مصنوعات پاکستان کو برآمد کر سکتا ہے۔

نانہوں نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار ٹیکنالوجی کی منتقلی کر کے پاکستان میں دلچسپی کے شعبوں میں جوائنٹ وینچرز قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ماربل و گرینائٹ اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی ایس ایم ایز کو ترقی دینے کا عمدہ تجربہ رکھتا ہے لہذا وہ پاکستان کے ساتھ ایس ایم ایز کو فروغ دینے میں تعاون کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماربل و گرینائٹ کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں لہذا اٹلی کے سرمایہ کار ٹیکنالوجی کی منتقلی کر کے پاکستان میں اس شعبے میں جوائنٹ وینچرز قائم کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور اٹلی نجی شعبوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے اور باقاعدگی کے ساتھ تجارتی وفود کا تبادلہ کرنے کی حوصلہ افزائ کریں تا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کئے جا سکیں جس سے باہمی تجارت مزید بہتر ہو گی۔

ناسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمٰن خان، چیمبر کی ڈپلومیٹک کمیٹی کے چیئرمین محمد شکیل منیر اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی سی سی آئی اٹلی سفارتخانے کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔نن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں