ایوان بالا کا اجلاس، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بحث میں حصہ لینے کی اجازت نہ ملنے پر بعض ارکان نے واک آئوٹ کیا

جمعرات 14 نومبر 2019 17:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ایوان بالا میں اپوزیشن ارکان نے ایوان کی کارروائی سے واک آئوٹ کیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں اپوزیشن نے سینیٹر عبدالرحمان ملک سمیت دیگر 10 اراکین کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بحث میں حصہ لینے کی اجازت نہ ملنے پر واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر ساجد طوری اور سینیٹر فدا محمد خان کو اپوزیشن ارکان کو منانے کے لئے بھیجا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں