اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جے یو آئی (ف) کے دھرنے کی وجہ سے بند کئے گئے راستے ٹریفک کیلئے کچھ کھول دیئے ہیں، ترجمان

جمعرات 14 نومبر 2019 18:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جے یو آئی (ف) کے دھرنے کی وجہ سے بند کئے گئے راستے ٹریفک کیلئے کچھ کھول دیئے اور کچھ ابھی تک ڈائیورشن ہیں، 26 نمبر چونگی پل کے اوپر دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق متبادل راستہ کے طور پر راولپنڈی جانے والے حضرات 26 نمبر چونگی سے بائیں مڑ کر کشمیر ہائی وے کی جانب مڑ جائیں گے۔

اسی طرح راولپنڈی سے پشاور جانے والے حضرات کوکاکولا فیکٹری کی جانب بائیں مڑتے ہوئے آگے بڑھیں گے اور یوٹرن لے کر موٹروے کی جانب جا سکیں گے جبکہ کشمیر ہائی وے، زیرو پوائنٹ، جی ٹین، پراجیکٹ موڑ کو ڈائیورٹز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ کشمیر ہائی وے ٹریفک کے دونوں اطراف کیلئے کھلا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں