چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ ، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے جاری پروگراموں پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 14 نومبر 2019 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا ، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ جمعرات کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پا ک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے اٴْن کے آفس میں الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تینوں افواج کے درمیان مشترکہ و مربوط کاوشوں کو اجاگر کرنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے انکا شکریہ ادا کیا۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے جاری پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔قبل ازیں انکی ائیر ہیڈ کوارٹرزآمد پر ائیر چیف نے جنرل زبیر حیات کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ جنرل زبیر حیات نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چاد ر بھی چڑھائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں