ڈپٹی میئر ذیشان نقوی کی سربراہی میں ایم سی آئی حکام کا دھرنے کی جگہ کا دورہ

ّ کشمیر ھائی وے سے تمام کچرا اٹھوا دیا گیا، اطراف کی جگہ کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ص*د فوری صفائی ستھرائی میں 200ورکرز نے کام کیا ،ر 70 سے 80 ٹن کچرا ٹھایا گیا

جمعرات 14 نومبر 2019 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی ہدایات پر ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی کی سربراہی میں ایم سی آئی کے حکام نے جے یو آئی (ف ) کے دھرنے کی جگہ کا دورہ کیا اور کشمیر ھائی وے سے تمام کچرا اٹھوا دیا گیا ہے جبکہ اطراف کی جگہ کی صفائی ستھرائی کا کام ابھی جاری ہے۔دھرنے کی جگہ کی فوری صفائی ستھرائی میں 200ورکرز نے کام کیا اور 70 سے 80 ٹن کچرا مشینری سے اٹھا کر ٹرالیوں میں ڈال کر لیجایا گیا ہے۔

جب گذشتہ روز مولانا فضل الرحمن نے دھرنے کے خاتمے کا اعلان کیا میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے ایم سی آئی کے حکام کو ہدایت کی کہ کشمیر ھائی وے سے تمام کچرا اٹھایا جائے اس پر ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی کی سربراہی میں ڈائریکٹر سینیٹیشن سردار خان زمری اور ترجمان ایم سی آئی محسن شیرازی نے دھرنے کی جگہ کا دورہ کیا اور کشمیر ھائی وے کی تمام صفائی ستھرائی کروا دی۔

(جاری ہے)

اس کام میں ایم سی آئی کے 200 ورکرز نے حصہ لیا اس کے علاوہ 8 ڈمپر 4 ٹریکٹر ٹرلیوں اور کوڑا اٹھانے والی مشینری کی مدد سے روڈ کو فوری طور پر صاف کر دیا گیا ہے 70 سے 80 ٹن کچرے کو اٹھایا گیا ہے اس کے علاوہ کشمیر ھائی وے کے اطراف میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔دھرنے اور آزادی مارچ کے دوران ایم سی کا عملہ ہر وقت موجود رہا ہے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈئیر کا عملہ بھی ہر وقت موجود رہا ہے۔۔۔طارق ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں