حکومت نے نواز شریف کے علاج کے حوالے سے بروقت فیصلہ کیا، فرخ حبیب

اب مسلم لیگ (ن) کی قیادت ضمانت نہ دے کر وقت ضائع کر رہی ہے، پارلیمانی سیکریٹری ریلوے کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 نومبر 2019 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) پارلیمانی سیکریٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کے علاج کے حوالے سے بروقت فیصلہ کیا، اب مسلم لیگ (ن) کی قیادت ضمانت نہ دے کر وقت ضائع کر رہی ہے جس سے ان کی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک سزا یافتہ شخص کے علاج کی اجازت دی ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت ضمانت دے اور ان کو علاج کے لئے ملک سے باہر لے جائے لیکن مسلم لیگ (ن) کی قیادت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے اور ساتھ ہی وقت بھی ضائع کر رہی ہے۔

اگر ان کو کچھ ہوا تو مسلم لیگ (ن) اس کی ذمہ دار ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو معلوم ہے کہ ان کا پلان اے کتنا کامیاب رہا، اسی طرح پلان بی بھی کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں