میٹرو بس 14دن کی بندش کے بعد پھر بحال ہوگئی

مسلسل دو ہفتے بند ش کے باعث یومیہ35 لاکھ اور مجموعی طور پر5کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، شہریوں کو بھی آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا

جمعرات 14 نومبر 2019 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) جڑواں شہروں کی سہولت کے لئے چلائی گئی میٹرو بس 14دن کی بندش کے بعد گزشتہ روز ایک بار پھر رواں دواں ہوگئی ہے۔مسلسل دو ہفتے بند رہنے کے بعد میٹرو بس سروس کو یومیہ35 لاکھ روپے اور مجموعی طور پر5کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔مالی نقصان کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دھرنے کی وجہ سے شہریوں کی سہولت کیلئے ہفتے میں تین دن کھلنے والا سستابازار بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات بھی پیش آئیں اور انتظامیہ کو76لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔مزید برآں دھرنے والی جگہ سے بارش کا پانی نکالنے کیلئی7لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے اور میونسپل کارپوریشن کو14دن میں5کروڑ 74لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے دھرنے سے ضلعی انتظامیہ نے جو اخراجات کئے ہیں وہ اس کے علاوہ ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں