ہمیں اپنے معاشرے میں اپنے اسلاف کے اختیار کردہ اور وضع کردہ اخلاص و اخلاق کو پھر سے اپنانے کی ضرورت ہے، الحاج محمد نواز قادری

جمعہ 15 نومبر 2019 21:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے ناظم اعلی الحاج محمد نواز قادری نے کہا ہے کہ ہر چیز معاشرے میں برداشت ہو سکتی ہے لیکن انصاف کا رک جانا اور ظلم کا عام ہو جانا نا قابلِ قبول ہے ، ایسے معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں، جہاں ظلم حد سے تجاوز کر جاتا ہے ۔ جو قوم اپنے نظریات میں صادق ہو ڈوب کر بھی ابھر جاتی ہے۔

ہمیں اپنے معاشرے میں اپنے اسلاف کے اختیار کردہ اور وضع کردہ اخلاص و اخلاق کو پھر سے اپنانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی اپنے جلال سے زیادہ جمال پر زور دیتا ہے تاکہ انسان بھی اپنے آپس کے معاملات میں رحم دلی اور محبت سے ایک دوسرے سے پیش آئیں ۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلی اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین الحج محمد نواز قادری نے اسلام آباد میں منعقدہ میلادمصطفیﷺ و حق باھو ؒ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے مزید کہا معیشت ایک اٹل حقیقت ہے اور اس کی اہمیت بھی اپنی جگہ لیکن یہ کسی بھی طرح اخلاقیات سے برتر نہیں۔ قرآن کریم نے عدل و انصاف کی جانب رغبت دلائی ہے اور مسلمانوں کو آپس میں تنازعات میں الجھنے سے منع فرمایا ہے بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ صلہ رحمی اور محبت سے رہنے کا درس دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں