پارلیمنٹ کی بالادستی کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، ایم کیو ایم کے رکن امین الحق کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپسی احسن اقدام ہے، غوث بخش مہر

جمعہ 15 نومبر 2019 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تاہم ہم جمہوری روایات پر چلتے ہوئے پارلیمنٹ کی بالادستی کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

ہمیں قائمہ کمیٹیوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینا احسن اقدام ہے۔ اس ایوان کے جو ارکان کسی وجہ سے گرفتار ہیں ان کے پروڈکشن آرڈر کا اجرا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا یہ اعلان ہے کہ کسی کی بیماری پر سیاست نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

ہم نے نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔نواز شریف کو علاج کے لئے غیر مشروط باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

مسلم لیگ (ف) کے رکن غوث بخش مہر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپسی احسن اقدام ہے۔ نواز شریف کو علاج کے لئے غیر مشروط باہر بھیجا جائے اس پر سیاست نہ کی جائے۔ بی این پی کی رکن ڈاکٹر شہناز بلوچ نے کہا کہ اتفاق مینڈیٹ سے عوام کے مسائل کا حل اسی ایوان میں ہے۔ اختر مینگل کے چھ نکات پر بہت سست روی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔ مفاہمت کا جو عمل آج چلا ہے یہ ہماری کامیابی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں