ملک میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط، مجموعی طور پر 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی

جمعہ 15 نومبر 2019 23:32

ملک میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں  کے معاہدوں پر دستخط، مجموعی طور پر 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) ملک میں ہوا سے 310 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں ’’سٴْپر سِکس ‘‘ کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ جمعہ کو یہاں اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے ریجنل سربراہ ندیم صدیقی اور عالمی بینک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں ’’سپر سکس ‘‘ میں مجموعی طور پر 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس میں سے 32 کروڑ ڈالر بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اور عالمی بینک طویل مدتی قرضہ کی صورت میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کیلئے 6 کمپنیوں کو فراہم کریں گے، ان کمپنیوں میں اے سی ٹی 2 ونڈ، ارسٹک ونڈ پاور، دن گروپ، جی اے ای ایل میٹرو پاور اور ٹرائی کام شامل ہیں۔ سپر سکس ونڈ پاور پراجیکٹ کیلئے عالمی بینک اور آئی ایف سی کے نمائندوں کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں