گلوبل کلین ٹیک بزنس آئیڈیا کمپٹیشن میں ٹیم پاکستان کی پہلی بار شرکت، جیوتھرمل نے گوٹس فار واٹر اور تازہ گرو کے آئیڈیا زشیئر کیے

جمعہ 15 نومبر 2019 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) گرین بزنس آئیڈیا ز سے متعلق دنیا کے سب سے بڑے مقابلوں کے فائنل کا انعقاد گزشتہ روز نیدرلینڈ میں کیا گیا، فورم میں پاکستان کی جانب سے جیو تھر مل نے گوٹس فار واٹر اور تازہ گروکے آئیڈیاز پیش کیے، یاد رہے کہ مقابلے میں 53ممالک نے شرکت کی ۔ فورم میں جیوتھرمل نے موجودہ مہنگائی کے دور میں آلودگی سے بچاو کے لیے ناکارہ اشیا سے ایئرکنڈیشنڈ کا حل پیش کیا، گوٹس فار واٹر ایک سوشل انٹرپرائزہے جس کا مقصد کمیونٹی کی سطح پر معاشیات کو بہتر بنانا ہے، جس کے ذریعے دیہی کمیونٹیز میں پانی اور انرجی کی ضروریات کو مویشیوں کی مدد سے پورا کرنے کا حل فراہم کرنا ہے۔

جبکہ تازہ گرو:کا مقصد صارفین کو حفظان صحت کیمطابق محفوظ کھانا فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان کی نمائندگی اسٹیمولس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مہرین شعیب اور پاکستان نیشنل لیڈ فار کلائیمیٹ لائونچ پیڈ کی حرا وجاہت نے کی اور کلین ٹیک ایکو سسٹم سے متعلق اعلیٰ سطح کے پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔ یاد رہے کہ کلائمیٹ لائونچ پیڈ پاکستان مقابلے کے پہلے راونڈ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست کامیابی حاصل کرچکی ہے،مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے خواتین کی شرکت کو بین الاقوامی طور پر سراہا گیا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے کلائمیٹ چینج لاونچ پیڈ کے پروگرام کو سراہا گیا ہے،پروگرام کو وزیراعظم کے صفائی ستھرائی پروگرام (کلین گرین پاکستان )میں شامل کیا گیا ہے۔ اسٹیمولس ایک جدید مشاورتی فرم ہے جو حکومت کے بین الاقوامی مقاصد، اورصفائی ستھرائی سے متعلق انتہائی اہم آگاہی مہم کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ قابل تجدید ماحولیاتی نظام پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لکی سیمنٹ، اینگرو فاونڈیشن اور اینگرو وی او پاک، شیل تعمیر، ایگری فوڈز پاکستان ، ڈالڈا، سٹی ایف ایم ایٹینی نائن، ایمپیکٹ نیٹورک، وومن انجینئرز پاکستان، ایکو گارڈاور ایم اے ایڈورٹائزنگ سمیت تنقید کرنے والے پارٹنرز نے اس اہم کامیابی پر اسٹیمولس کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں