تمام ملز مالکان کو احکام جاری کر دیئے ہیں نانبائی والوں کو فائن آٹا 4300روپے میں فراہم کریں گے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

جمعہ 15 نومبر 2019 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات، فرید الرحمٰن صدر پی ٹی آء اسلام آباد، سجاد عباسی صدر نان بائی ایسوسی ایشن اسلام آباد اور نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ میں نے تمام ملز مالکان کو احکام جاری کر دیئے ہیں کہ نانبائی والوں کو فائن آٹا 4300روپے میں فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فرید الرحمٰن صدر پی ٹی آئی اسلام آباد نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ سجاد عباسی نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی وجہ سے پچھلے ایک ہفتہ سے آٹا کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس پر ہم مطمئن ہیں اور ہم متفقہ طور پر اعلان کرتے ہیں کہ نانباء ایسوسی ایشن نے 16 نومبر سے ہڑتال کرنے کا جو اعلان کیا تھا، اسے فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم فوڈ ڈپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انشائ اللہ آئندہ بھی ایسے ہی تعاون جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں