یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ صارفین کو مارکیٹ ریٹ سے کم اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ترجمان کارپوریشن

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ صارفین کو مارکیٹ ریٹ سے کم اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ جمعہ کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران صارفین کی سہولت کیلئے ایک ہی چھت کے نیچے تمام اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقنی بنانے کیلئے کارپوریشن انتظامیہ اور ورکرز نے دن رات محنت کی جس کے نتیجہ میں ماہ اکتوبر کی سیل ایک ارب 7کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کارپوریشن مستحق افراد کی سہولت کیلئے بیت المال کے ساتھ مل کر جلد ایک منصوبہ تیار کر رہی ہے جو کچھ عرصہ تک حتمی مراحل میں داخل ہو جائے گا، یہ منصوبہ حکومت کے احساس پروگرام کے ساتھ منسلک ہو گا جس کے تحت ضرورت مند اور غریب افراد میں فری راشن تقسیم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارپوریش کی تمام تر کامیابیوں کا سہرا موجودہ ایم ڈی عمر لودھی اور ان کی ٹیم کے سر ہے کیونکہ کارپویشن کو بحران سے نکالنے اور وینڈرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد سپلائی کی بحالی کے ساتھ ساتھ سٹورز پر بروقت سٹاک کی فراہمی کیلئے انہوں نے بہترین کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم ڈی کی کاوشوں سے کارپورشن کے ذمہ کمپنیوں کے واجب الادا بقایا جات بھی کافی حد تک ادا کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں