ایس ڈی پی آئی اور پی آئی پی ایس کے درمیان عمدہ پارلیمانی امور کیلئے تحقیق، استعداد کار وتربیت کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

پیر 18 نومبر 2019 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی( ایس ڈی پی آئی) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی خدمات( پی آئی پی ایس ) کے دررمیان گزشتہ روز ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ یاداشت کا مقصد پارلیمانی امور کو مؤثر اور جامع بنانے کے لئے اعلی و جدید تحقیق کے استعمال، استعداد کار میں اضافہ اور تربیتی تعاو ن کو مضبوط بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اورپی آئی پی ایس کے سربراہ محمد ارشد محفوظ زکاء نے مشترکہ تحقیق کیلئے لا ئحہ عمل تیار کر کے ملک اور قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی معاونت پر بھی اتفاق کیا ۔دونوں اداروں کے سربراہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پارلیمانی بزنس میں پارلیمان کو جدید اور معیاری تحقیق فراہم کرکے مزید موثر اور مفاد عامہ کے لئے بہتر بنایاجائے گا۔یاداشت کے مطابق پارلیمان کو عالمی سطح پر کی جانے والی تحقیق سے آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹس اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے پارلیمانی امور اور اسکے متعلق معلومات کی موثر فراہمی کوبھی مذید سہل بنا یا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں