ہوا بازی ڈویژن کی جانب سے عوامی فلاح کے اقدامات کی رپورٹ وزیرِ اعظم آفس کو پیش کر دی گئی

پیر 18 نومبر 2019 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) ہوا بازی ڈویژن کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کی غرض سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کی رپورٹ وزیرِ اعظم آفس کو پیش کر دی گئی۔ ہوابازی ڈویڑن کی جانب سے عوامی فلاح بہبود کے حوالے سے اب تک 4 نئے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔نئے اقدامات ہوا بازی ڈویڑن کی معمول کی ذمہ داریوں کے علاوہ ہیں۔

ان اقدامات کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اور عام آدمی کی زندگیوں کو آسان بنانا اور ان مسائل کو حل کرنا ہے جن پر ماضی میں کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ ہوا بازی ڈویڑن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولت کے لئے اے ایس ایف اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسافروں کی ہر ممکن طریقے سے سہولت کاری کریں، اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ اے ایس ایف کے چیک پوائنٹس پر کلیرنس کا عمل ممکنہ حد تک تیز ترین کیا جانے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہوابازی ڈویڑن کی جانب سے موسم کی معلومات کے ویدر اسٹوڈیو (میڈیا سنٹر) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات بھی موسمیاتی پیش گوئی نظام میں تبدیلی لے آیا، محکمہ موسمیات نے موسم کی ایپلیکشن متعارف کروا دی ہے۔ اب سمارٹ فونرکھنے والے موبائل ایپ سے باآسانی موسم کا حال جان سکیں گے۔محکمہ موسمیات نے میٹ آفس ویدر فورکاسٹ کے نام سے ایپلیکشن متعارف کروا دی۔

محکمہ موسمیات نے یوٹیوب چینل ، آئی ٹی ڈیپارسینٹر اور میڈیا سینٹر کا افتتاح بھی کر دیا، ایپلیکیشن کے ذریعے اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین اب موبائل پر موسم کا احوال جان سکیں گے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات پر پہلے توجہ نہیں دی گئی اب اس اہم محکمے پر کام ہو گا۔ محکمہ موسمیات کی ایپلیکیشن نے کام شروع کر دیا ہے اور اب ایپلیکیشن موبائل کے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہی-وزارتِ ہوابازی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لئے ای گیٹس کے قیام کی تجویز زیر غور ہے۔

وزارت ہوا بازی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اقدامات پر عمل درآمد کی رپورٹ باقاعدگی سے وزیرِ اعظم آفس کو ارسال کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں