جعلی اکائونٹس کیس ،سندھ روشن پروگرام کے کنٹریکٹر ندیم یونس نے پلی بارگین کر لی

منگل 19 نومبر 2019 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں سندھ روشن پروگرام میں نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،سندھ روشن پروگرام کے کنٹریکٹر ندیم یونس نے پلی بارگین کر لی ۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق ندیم یونس نے 6 کروڑ 42 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرادئیے، احتساب عدالت نے ملزم ندیم یونس کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی،ملزم نے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کا اعتراف کرلیا،اعتراف جرم کے بعد ملزم نے لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی۔

نیب نے کہاکہ ملزم کو سٹریٹ لائٹس لگانے کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا ،درخواست منظور ہونے پر ندیم یونس کا نام ملزمان کی فہرست سے نکال دیا گیا ،سندھ روشن پروگرام میں ایک ملزم عبدالشکور وعدہ معاف گواہ بن کر رہا ہو چکا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں