465 ماڈل کورٹس نے 19 نومبر 2019 کو مجموعی طور پر 1150 مقدمات کا فیصلہ کیا ، ڈی جی ماڈل کورٹس

منگل 19 نومبر 2019 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا ، 465 ماڈل کورٹس نے 19 نومبر 2019 کو مجموعی طور پر 1150 مقدمات کا فیصلہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کے مطابق 182 ماڈل کرمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کی65اور منشیات کی228مقدمات یعنی293مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔

تمام عدالتوں نے کل968گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔۔

(جاری ہے)

پنجاب میں قتل کی33اور منشیات کی139، سندھ میں قتل کی15اور منشیات کی12، خیبر پختونخواہ میں قتل کی15اور منشیات کی71 جبکہ بلوچستان میں قتل کی2اور منشیات کی6مقدمات کا فیصلہ ہوا۔9مجرمان کو سزائے موت12کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر58 مجرمان کو کل151سال5 ماہ 5 دن قید اور8080622روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 199دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی658مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نی920گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 137مجرمان کو 79سال،17ماہ اور2دن قید اور 2275703روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں