پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے تیارکردہ پنجاب پویلین میں پنجاب بھرسے معروف گلوکاروں کا اپنے فن کا شاندارمظاہرہ

بدھ 20 نومبر 2019 00:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے تیارکردہ پنجاب پویلین میں پنجاب بھرسے معروف گلوکاراپنے فن کا شاندارمظاہرہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

لوک ورثہ میں جاری 10 روزہ لوک میلے میں ایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل محمدرضوان شریف کی زیرسرپرستی بنائے گئے پنجاب لویلین میں بشیرلوہار،شوکت ڈھولی، رضوانہ خان، سائیں اقبال، ارم محمودعباسی، اسحاق ساقی، وزیرعلی، حمزہ علی، ماسٹرمجید،سمی خان ،جمیل لوہاراوردیگرفنکارروزانہ کی بنیادپرلوگوں کومحذوذکررہے ہیں۔

پنجاب پویلین میں لوک موسیقی صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہتی ہے۔پویلین میں مرکزی دروازہ ڈیرہ غازی خان کے بانی غازی خان کے مقبرے کا ماڈل بنا ہوا ہے اوردیہی زندگی کی عکاسی کرتی ہوئی حویلی بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے۔پنجاب پویلین میں روزانہ ہزاروں سیاح دورہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں