لاء جسٹس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 64 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 20 نومبر 2019 11:21

لاء جسٹس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 64 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں لاء جسٹس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 64 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال ایک ارب 34 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 45 کروڑ 96 لاکھ، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کروڑ 20 لاکھ، عوامی آگاہی کے لئے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں