واپڈا کی مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

بدھ 20 نومبر 2019 12:13

واپڈا کی مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ۔ بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد26100 کیوسک اور اخرج 55000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد12600 کیوسک اور اخراج12600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 19600 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد12600 کیوسک اور اخراج 6100 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1500.31 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.429 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1187.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.614 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں