موجودہ دور حکومت میں وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں میں کل 17 ہزار 231 افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئیں

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں میں کل 17 ہزار 231 افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمیم آرا پنور کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں وزارت داخلہ میں 17 ہزار 231 ملازمین کی تقرریاں عمل میں لائی گئیں، تقرری میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا گیا ہے، یہ ملازمتیں وزارت داخلہ اور ذیلی اداروں میں دی گئی ہیں، ایف آئی اے، نیکٹا اور دیگر اداروں میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی تمام تر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

منور علی تالپور کے ضمنی سوال پر انہوں نے کہا کہ صوبائی کوٹہ کے حوالے سے تمام تر تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔ شیخ روحیل اصغر کے ضمنی سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی وزارت کا کام نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں