گزشتہ پانچ سالوں میں وزارت داخلہ میں کل 40 ہزار 132 افراد کی تقرری عمل میں لائی گئی

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں وزارت داخلہ میں کل 40 ہزار 132 افراد کی تقرری عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جنید اکبر کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں وزارت داخلہ کے 24 ہزار 496 افسران و اہلکاروں کو ترقی دی گئی ہے۔

افسران کے ڈومیسائل اور دیگر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر درشن کے ضمنی سوال پر انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں بھرتیوں کے عمل میں اقلیتوں، خصوصی افراد اور دیگر کوٹہ پر عمل کیا جاتا ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے پارلیمانی سیکرٹری کو صوبائی، اقلیتی اور خصوصی کوٹہ کی تمام تر تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں