مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کی صورتحال سے عوام کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہے، عبدالحمید لون

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ وٹس آپ گروپ سے کشمیری صارفین خود بخود غیر فعال ہورہے ہیں اور یہ چار مہینوں سے اٹرنیٹ اور مواصلات کی بندشوں کی وجہ سے ہورہا ہے۔ لاک ڈاون کی صورتحال سے کشمیری عوام کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے ایک سو بیس 120 اخبارات شائع ہوتے ہیں مگر پچھلے چار مہینوں کی بندشوں کے باعث بمشکل 10 دس اخبارات شائع ہورہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں فریڈم آف پریس اور فریڈم آف ایکسپریشن نہیں۔ انٹرنیٹ، ٹی وی کیبل اور پری پیڈ موبائل بھی ابھی تک غیر فعال ہیں۔ پاکستانی ٹیلی ویڑن چینلز کے علاوہ ترکی۔ملیشیا اور ایران کی ٹی وی چینلز کو کو بھی مقبوضہ کشمیر میں بلاک کرکے آف ائر کیا گیا ہے۔اور ان چینلز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں