وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے پانچ فیصد نگہداشت الائونس کی کٹوتی کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، ہائوسنگ و خرانہ کے سپرد

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے پانچ فیصد نگہداشت الائونس کی کٹوتی کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، ہائوسنگ و خرانہ کے سپرد کر دیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے پانچ فیصد نگہداشت الائونس کی کٹوتی سے متعلقہ توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بتایا کہ گریڈ 6 سے 15 کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے پانچ فیصد نگہداشت الائونس سرکاری مکانات کی مرمت پر لگتا ہے۔

(جاری ہے)

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ سرکاری رہائشگاہوں کی مرمت کا کام نہیں ہوا۔ وزارت خزانہ کو کہا جائے کہ وہ اس کے لئے پیسے جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کلاس فور اور سا ت سے اوپر کے ملازمین کے لئے فنڈز کے اجراء کے لئے کئی بار کہہ چکا ہوں تاہم اس کٹوتی کو ختم کرنا مسئلے کا حل نہیں۔ نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک نے کہا کہ یہ معاملہ کمیٹی کو ارسال کریں تاکہ وہاں سے وزارت خزانہ کو فنڈز کے اجراء کے احکامات جاری ہو سکیں۔ ڈپٹی سپیکر نے یہ معاملہ وزارت داخلہ، ہائوسنگ اور خزانہ سے متعلق کمیٹی کو ارسال کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں