سپریم کورٹ نے پاک گلف سینٹورس کنسٹرکشن کیس میں ڈی اے کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی، چیئرمین سی ڈی اے اور چیئرمین این ایچ اے آ ئند ہ سماعت پر طلب

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) سپریم کورٹ نے پاک گلف سینٹورس کنسٹرکشن کیس میں ڈی اے کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آ ئند ہ سماعت پر چیئرمین سی ڈی اے اور چیئرمین این ایچ اے کو طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ عدالت کے ساتھ کیا کھلنڈر پن ہو رہا ہے جس نے سی ڈی اے کی جانب سے رپورٹ پیش کی ہے لگتا ہے اس نے آرڈر نہیں پڑھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت کو سی ڈی اے کی جانب سے پاک گلف سینٹورس کنسٹرکشن کیس سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر حکام کو طلب کر لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں