ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اب تک 14 ارب 9 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 6 دسمبر 2019 11:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے مجموعی طورپر اب تک 14 ارب 9 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے 29 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے گوادر میں ایوارڈ سکالرشپس پروگرام کے لئے ایک کروڑ 25 لاکھ، چار سالہ انڈر گریجوایٹ پروگرام واٹر ریسورس انجینئرنگ کے لئے 21 کروڑ، فاطمہ وومن یونیورسٹی میں ترقیاتی کاموں کے لئے 22 کروڑ 94 لاکھ، لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے قیام کے لئے 20 کروڑ، اے جے کے یونیورسٹی کے قیام کے لئے 10 کروڑ، پسماندہ اضلاع میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے لئے 40 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں